175

چوٹ کلاں: تیز رفتار کار کی ٹرالے کو ٹکر۔ حادثے میں 1 ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

چوٹ کلاں کے قریب کار کی سڑک پر کھڑے ٹرالہ کو پیچھے سے ٹکر۔ حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق۔ دو شدید زخمی حالت نازک۔۔۔۔۔

مانگا کے رہائشی افضال اپنی فیملی کے ہمراہ موضع وریام جارہے تھے کہ تھانہ قادرآباد کے علاقہ چوٹ کلاں کے قریب ان کی کار سڑک پر کھڑی ٹرالی سے پیچھے ٹکر گئی جس کے نتیجہ میں دو حقیقی بھائی 25سالہ ذیشان اور 26 رمیض ۔3سالہ نجم دو سالہ رمشہ اور 27 سالہ ریحانہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ افضال احمد اور اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔

تھانہ قادرآباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین منتقل کردیا۔۔ حیرت کی بات یہ کہ ملک بھر میں لاک ڈوان کے دوران سات افراد ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “چوٹ کلاں: تیز رفتار کار کی ٹرالے کو ٹکر۔ حادثے میں 1 ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں