212

وزیرِاعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے لیک ہونے والی واٹس ایپ ریکارڈنگ کے اصلی ہونے کی تصدیق کردی ہے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ 24 مارچ2020ء ) وزیرِاعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے لیک ہونے والی وٹس ایپ ریکارڈنگ کے اصلی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کی ایک وٹس ایپ ریکارڈنگ سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے کسی دوست کو بتا رہے تھے کہ ہزاروں لوگ کورونا سے مر رہے ہیں اور حکومت بتا نہیں رہی ہے اس لیے سب لوگ بچوں کو لے کر گھروں میں چھپ جاؤ۔

اس دوران انہوں نے اپنے علاقے کی مخصوص زبان میں کچھ ناقابلِ اشاعت الفاظ بھی استعمال کیے تھے جس کے بعد ہزاروں لوگوں کے مرنے کی خبر سن کر پاکستانی تشویش میں مبتلا تھے تاہم اب ندیم افضل چن نے خود وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈنگ اصلی ہے اور اصل میں ان کے حلقے کے لوگ کبڈی کے میچ اور بیلوں کی دوڑ ملتوی نہیں کر رہے تھے تو انہوں نے اپنے علاقے کی مخصوص ‘جانگلی’ زبان میں ان کو ڈرانے کی کوشش کی تھی اور محاوتاََ بولا تھا کہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں