148

کورونا سے نجات کیلیے منڈی بہاوالدین کی مختلف مساجد اور گھروں سے اذانیں بلند

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی وبا سے نجات کے لیے مساجد اور گھروں سے اجتماعی اذان اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

ایم۔بی۔ڈین نیوز کے مطابق منڈی بہاوالدین کی تمام مساجد سے  رات  10 بجے اجتماعی اذان دینے کا اعلان کیا گیا اور شہریوں سے  با وضو ہو کر اپنےگھرکی چھتوں پر اذان دینے کی اپیل کی گئی۔

پتوکی ، بورےوالا، عارف والا اور گردونواح کے علاقوں میں لوگوں نے علمائے کرام کی اپیل پر گھروں کی چھتوں پر اذانیں دینا شروع کیں اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا۔ علاوہ ازیں حیدرآباد، بدین، سامارو، ٹنڈوجام، جام صاحب میں بھی مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذانیں دی گئیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں مقامی علما نے  وبا سے نجات کے لیے مساجد اور گھروں کی چھت پر بیک وقت اذان دینے اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں