78

پرنسپل دارالفضل انسٹیٹوٹ آف ایجوکیشن محترمہ راحیلہ سعد اللہ اقبال کا بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

پرنسپل دارالفضل انسٹیٹوٹ آف ایجوکیشن محترمہ راحیلہ سعد اللہ اقبال کا بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ۔

پھالیہ (محمد عارف )کرونا وائرس ایک برا وبائی مرض ہے والدین بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں ،گھر پر رہ کر اپنا اور بچوں کا بچاؤ کیا جاسکتا ہے۔ والدین/سرپرست اپنے سمیت بچوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار پرنسپل دارالفضل انسٹیٹوٹ آف ایجوکیشن محترمہ راحیلہ سعد اللہ اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان چھٹیوں کے دوران بچوں کو پارکس، بازار، ہوٹلوں اور دیگر پبلک مقامات جہاں لوگوں کا رش ہوتا ہےلے جانے سے گریز کریں تاکہ کرونا سے بچا جا سکے ،

انہوں نےاپنے خصوصی پیغام میں پھالیہ کیمپس، جنڈیالہ شیر خان کیمپس اور شیخوپورہ کیمپس کےوالدین سے کہا ہے کہ بچے باہرکھیلنے کیلئے نہ نکلیں، گھر پر رہیں اور محفوظ اور صحت مند رہیں خدا سب کو سلامت رکھے۔ ان چھٹیوں کا مقصد ہے کہ بچے گھر پر رہیں اور والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گھر میں رہ کر بھی پڑھائی کی جانب راغب کریں چوبیس گھنٹے باوضو رہ کر پانچ وقت کی نمازوں کے ساتھ توبہ استغفار کا اہتمام کریں اور ساتھ ساتھ اپنے بچوں کا دینی تعلیمات سکھائیں اور بچوں کو جو سلیبس اور چھٹیوں کا کام دیا گیا ہے اپنی بھرپور توجہ سے ان کی تیاری کروائیں ۔تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں