453

ضلع منڈی بہاوالدین میں کورونا وائرس کا پہلا کنفرم کیس منظر عام پر آ گیا۔ منڈی بہاوالدین ریڈ الرٹ

ضلع منڈی بہاوالدین میں کورونا وائرس کا پہلا کنفرم کیس منظر عام پر آ گیا۔ منڈی بہاوالدین ریڈ الرٹ

تفصیلات کے مطابق عارف ولد نادر خان سکنہ واسو ضلع منڈی بہاوالدین سپین سے واپس اپنے گھر آیا اور اپنے رشتے دارو میں گھومتا پھرتا رہا۔

گزشتہ روز اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی اور اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین داخل کروا دیا گیا۔ ضلع منڈی بہاوالدین میں کورونا کا پہلا کیس مثبت رپورٹ ہونے کے بعد ضلع منڈی بہاوالدین کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی پلٹ نوجوان سمیت 2کرونا کے مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین میں خود کو داخل کروانے پہنچ گئے

اسی ضمن میں واسو میں مکمل لاک ڈائون کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس عارف اور اسکے رشتہ داروں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

5 تبصرے “ضلع منڈی بہاوالدین میں کورونا وائرس کا پہلا کنفرم کیس منظر عام پر آ گیا۔ منڈی بہاوالدین ریڈ الرٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں