44

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن کا اعلان

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن ہوگا۔ پنجاب میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔  24 مارچ سے 6 اپریل تک عوامی مقامات بند رہیں گے تاہم روزمرہ کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 242 ہے۔  غریب طبقے کے لئےامدادی پیکج کااعلان جلد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں