176

گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے اپنے بہنوئی کے ہمراہ پسٹل سے فائر کر کے سگے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ملک وال (آن لائن) گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے اپنے بہنوئی کے ہمراہ پسٹل سے فائر کر کے سگے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق موضع کھنانہ کے رہائشی محمد افضل کا اپنے بیٹے محمد عارف سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا جس کی رنجش پر عارف نے اپنے بہنوئی کامران کے ہمراہ پسٹل سے فائر کر کے اپنے سگے باپ محمد افضل کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فراہو گیا.

یہ بھی پڑھیں: چوٹ دھیراں میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ۔ فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق۔ راہگیر سمیت چار افراد زخمی۔ ویڈیو دیکھیں

پولیس تھانہ ملکوال نے مقتول کے بھائی اصغر ولد علی محمد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں