196

منڈی بہاءالدین میں جزوی لاک ڈاون کے باعث دیہاڑی دار مزدوروں کی مشکلا ت کے پیش نظر مخیر حضرات میدان میں آگئے۔ فی مزدوور 1,000روپے تقسیم کیے

منڈی بہاءالدین میں جزوی لاک ڈاون کے باعث دیہاڑی دار مزدوروں کی مشکلا ت کے پیش نظر مخیر حضرات میدان میں آگئے۔فی مزدوور 1000روہے تقسیم کیے۔

کروناوائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ملک بھر کی طرح منڈی بہاوالدین میں بھی جزوی لاک ڈاون ہے جس کی وجہ سے کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر ریلوے پھاٹک رسول روڈ پر سینکڑوں مزدور روزی کے حصول کیلئے آتے ہیں۔ موجود صورتحال سے سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثرہورہاہے۔

مخیر حضرات نے ہمیشہ کہ طرح مشکل کی اس گھڑی میں اپنے غریب اور مزدور بھائیوں کو تنہانہیں چھوڑا۔مخیر حضرات کی جانب سے ریلوے پھاٹک پر موجود مزدوروں میں ایک ہزار روپے فی کس تقسیم کردیے تاکہ وہ اپنے بچوں کیلئے اشیاء خوردونوش لیکر گھروں میں جاسکیں۔عوامی حلقوں نے مخیر حضرات کے اس عمل کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حکومتی سطح پر بھی ایسے اقدامات کیے جائیں کہ اس مشکل گھڑی میں غریب عوام کا چولھا بھی جلتا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “منڈی بہاءالدین میں جزوی لاک ڈاون کے باعث دیہاڑی دار مزدوروں کی مشکلا ت کے پیش نظر مخیر حضرات میدان میں آگئے۔ فی مزدوور 1,000روپے تقسیم کیے

  1. ماشااللہ بہت ہی اچھا اقدام ہے۔اور لوگوں و بھی چائیں سب بھائیوں کی مدد کرئے۔اللہ پاک ان سب کو اجر دیں آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں