112

احتیاط ہی کرونا سے بچاؤ کا واحد حل ہے، چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ

منڈی بہاؤالدین ( چیئرمین میڈیا گروپ ) کرونا تب تک آپ کے گھر نہیں آئیگا جب تک آپ اسے لینے باہر نہیں جائینگے۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے، غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ دری کی بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ نے چیئرمین میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اینٹی سیپٹک صابن سے بار بار ہاتھ دھوئیں، دوسروں سے فاصلہ رکھیں ، اپنے آپ کو گھر تک محدود کرلیں، ہجوم سے بچیں۔ سیلف آئسولیشن بہترین قرنطینہ ہے۔ چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف عوام کیلئے وطن واپس آئے ہیں وہ مصیبت کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تمام دکاندار حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دکانیں بند رکھیں، کورونا وائرس ایک وبا ہے، اپنے آپ کو اپنے گھروں تک محدود رکھ کر اسے پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے. دیوان اسد ادریس

چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس ایک ہمسایہ ملک سے آیا ہے، وہاں سے آنے والے شہریوں کے ٹیسٹ نہیں کئے گئے اور نہ ہی شروع میں آنے والوں کو قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا جس کی ذمہ دار دو اہم حکومتی شخصیات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں