333

ملکوال: چوٹ دھیراں میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ۔ فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق۔ راہگیر سمیت چار افراد زخمی۔ ویڈیو دیکھیں

ملک وال. تھانہ ملک وال کے علاقہ چوٹ دھیراں میں مخالف گروپوں میں شدید فائرنگ کی زد میں آ کر رکشہ ڈرائیور قتل جبکہ چار افراد شدید زخمی چوٹ دھیراں میں دشمنی کی بناء پر فائرنگ معمول بن گیا مقتول رکشہ ڈرائیور کے ورثاء نے اہل دیہہ کے ہمراہ نعش سڑک پر رکھ احتجاج شروع کر دیا اہل علاقہ نے ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

تھانہ ملک وال کے نواحی علاقہ چوٹ دھیراں کے رہائشی الفت بڈھیکا گروپ اور نتھیانہ گروپ میں سابقہ قتلوں کی دشمنی چلتی آ رہی ہے جس میں بڈھیکا گروپ نے نتھیانہ گروپ کے دو افراد کو کچھ عرصہ قبل فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا.

آج ملک وال عدالت میں جاوید نتھیانہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ ملک وال عدالت سے پیشی سے واپس جارہے تھے کہ چوٹ دھیراں اڈا پرپہنچے تو الفت بڈھیکا گروپ گھات لگائے بیٹھے تھے جنہوں نےنتھیانہ گروپ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے چوٹ دھیراں اڈے پر کھڑا ہوا رکشہ ڈرائیور نیامت علی فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ تین راہگیر اسحاق، ظفر اور زاہد کے علاوہ مظہر نتھیانہ فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں پولیس نے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا.

جہاں پر ابتدائی طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منڈی بہاوالدین منتقل کر دیا جبکہ مقتول رکشہ ڈرائیور اورزخمی راہگیروں کے ورثاء نے نعش کو سڑک پر رکھ کر سڑک کو بلاک کر احتجاج شروع کر دیا مظاہرین نے ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے مطالبہ کیا کہ الفت بڈھیکا گروپ جو کہ قتل کے مقدمات میں اشتہاری ہیں آئے روز فائرنگ کرتے ہیں جس کی زد میں بیگناہ غریب لوگ قتل ہو جاتے ہیں ان کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائے جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ملکوال: چوٹ دھیراں میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ۔ فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق۔ راہگیر سمیت چار افراد زخمی۔ ویڈیو دیکھیں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں