169

شہر میں ٹریفک کی روانی تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک سے متاثر، شہر کی تمام سڑکوں پر ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا. ریسکیو ایمبولینس کو بھی راستہ ملنا مشکل ہوگیا۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین( رپورٹ: شان اشرف ) شہر میں ٹریفک کی روانی تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک سے متاثر، نظام درہم برہم ہوگیا، شہر کی تمام سڑکوں پر ہر وقت ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا شہریوں کر پریشانی کا سامنا ریسکیو ایمبولینس کو بھی راستہ ملنا مشکل ہوگیا

منڈی بہاوالدین میں ٹریفک حکام کی غفلت اور عدم توجہی کی وجہ سے اندرون شہر میں ٹریفک کا نظام مکمل درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جبکہ تمام سڑکوں پر ٹریفک مسائل گھمبیر صورت اختیار کر چکے ہیں، لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،

ٹریفک کے بڑھتے بہاو کی وجہ سے پرانا ڈی سی روڈ، کالج چوک، ریلوے روڈ، کچہری روڈ، گوڑھا روڈ ، چیمہ چوک، ست سرا چوک، منشی محلہ روڈ، جیل چوک سمیت شہر کے تقریباً تمام چوک اور شاہراہیں مسلسل ٹریفک کے اضافے کے سبب مسلسل بند رہنے لگی ہیں، شہر میں تعینات ٹریفک کا عملہ دفتر میں لائسنس بنانے یا پھر ماہانہ چالان کا ٹارگٹ پورا کرنے میں مصروف دیکھائی دیتا ہے اور عام شہری ٹریفک کی بحالی کیلئے کوشش کرتے دیکھائی دیتے ہیں،

جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال شہر کے وسط میں ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنس جاتی ہیں جس سے ایمرجنسی سروس متاثر ہوتی ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مقامی تعینات عملہ کے خلاف ایکشن کی اپیل کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں