132

دھیاڑی لگانے والے مزرود ریلوے پھاٹک منڈی بہاوالدین پر سردی، گرمی، دھوپ، آندھی اور بارش میں کھڑے محکمہ انسانی حقوق کی بےحسی کا منہ بولتا ثبوت۔ تفصیلات پڑھیں

منڈی بہاوالدین آۓ روز فوٹو سیشن کی حد تک
اپنی نماٸش صرف لوگوں کی حد تک۔
اپنے ناموں کے ساتھ انسانی حقوق کا نام لکھوانے کی حد تک۔
انسانی حقوق اور ہیومن راٸٹس کا شور کرنے والے صرف نام کی حد تک۔۔۔

تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین کی بات کرتے ہے جہاں پر انسانی حقوق۔ ہیومن راٸٹس۔ اور ایسی تنظیمیں جو صرف نام کی حدتک اور لوگوں سے فنڈ کی حد تک اور لیبرڈے پر لیبرکے ہمدردی اور جلسہ جلوس کی حدتک محدود۔۔

دیکھا جاۓ تو ضلع منڈی بہاوالدین میں لیبر کیلیے کوٸ خاص کام نہ کوٸ پالیسی بناٸ گٸ، جوغریب مزدور صبح گرمی، سردی، دھوپ، بارش میں اپے بچوں کا پیٹ پالنے کیلیے نکلتے ہیں تو جو انکا مزدور اڈا یعنی ریلوے پھاٹک جہاں پر وہ آکر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلیے بیٹھتے ہے کہ ہمیں کوٸ ساتھ لے چلے اور دیہاڑی لگا کر اپنے بیوی بچوں ماں باپ بہن بھاٸیوں کا دو وقت کا پیٹ بھر سکے ۔

لیکن جب یہ اس مقام پر یعنی اپنے مزدور اڈا پر بیٹھتے ہیں تو انکو دھوپ، بارش، گرمی، سردی، کھلے آسمان کے نیچے بیٹھنا پڑتا ہے۔ اگرگرمی، دھوپ لگے بارش ہو یا سردی تو یہ دوکانداروں کے دروازے پر اگر کھڑے ہوتے ہے تو وہ بھی انکو دودکار دیتے ہے. توجاۓ توجاۓ کہاں؟ کیا انکی غلطی غریب ہونا ہے؟ مزدور ہوناہے؟ کیا انکا کوٸ حق نہیں ملک پاکستان پر؟

یا ان پر انسانی حقوق ہیومن راٸٹس اور جو تنظیمیں مزدور غریب لوگوں کیلیے کا کر رہی ہے ۔ اب اصل مسلٸہ کی طرف آتے ہے. ریلوے پھاٹک جہاں مزدور اپنی مزدوری کے سلسہ میں بیٹھتے ہے انکے بیٹھنے کیلیے کسی بھی موسم کا کوٸ بندوبست نہیں اور یہ مزدور بے سہارہ بے آسرا گرمی سردی دھوپ بارش کھلے آسمان کے نیچے بیٹھتے ہے

میری ان تمام تنظیموں کے اعلیٰ ممبران اور جو اپنے ناموں کے ساتھ بہت کچھ لکھتے ہے ان غریب مزدوروں کیلیے کچھ بیٹھنے کیلیے شیڈ اور بیٹھنے کیلیے بینچ لگاۓ جاۓ جس سے یہ مزدوراپنے آپکو محفوظ سمجھے اور اپنے بچوں کی مزدوری کیلیے بیٹھے اور آپکے لیے دعا کریں اور آپکے ناموں کے ساتھ اور لمبے لفظ لکھنے کیلیے دعا کریں۔۔۔۔۔۔ مزدور طبقہ آپکی مدد کیلیے آپکی راہ دیکھ رہے ہے۔۔

اگر کسی نے کچھ نہ کیا تو ہم تمام ساتھی سڑکوں پر کھڑے ہوکر چندہ مانگ کر اس مسلۓ کو حل کریں گے
امجدبھٹی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں