214

منڈی بہاوالدین کے نجی سکول میں ٹیچر کا معصوم بچے پر تشدد

سکول کے پہلے دن ہی ننھے بچے پر ٹیچرکاتشدد ، چھڑی سے مارمار بازو پر نشان ڈال دیے ، ننھابچہ بری طرح سہم گیا ،

تفصیلات کے مطابق منشی محلہ میں کینال روڈ پر واقع دی پیلس سکول آف نالج میں ظالم ٹیچر نے پہلے دن سکول آنے والے ننھے طالب علم حسن علی ولد رانا محمد نوید پر چھڑیوں کی برسات کر دی ، چھڑی سے مار مار بچے کی دونوں بازو، کندھے اور کمر پر نشان ڈال دیے ۔

ننھا طالب علم حسن علی روتا رہا مگر ظلم ٹیچر کو بالکل بھی رحم نہ آیا ۔ حسن علی کے والدین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،ڈی سی مہتاب وسیم ڈی پی او ناصر سیال فی الفور نوٹس لے کر سکول کو سیل کرکے ٹیچرکوقرارواقعی سزا دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں