182

کندھانوالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں محکمہ بہبود آبادی اورسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کرکٹ میچ کا انعقاد۔ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم۔ تصاویر دیکھیں

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 26 فروری 2020 ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا ہے کہ کھیلیں نوجوانوں میںنہ صرف مثبت تخلیقی صلاحیتیں پیدا کرتی ہیں بلکہ شخصیت اور کردار سازی میں بھی نمایاں کردار ادا کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ کھیلیں ہمیں صحت مند اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اندر نظم و ضبط اور ہر طرح کے نتائج برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں کندھانوالہ سٹیڈیم میں ملٹی سیکٹرول پروگرام کے تحت محکمہ بہبود آبادی اورسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گولڈ سٹار کرکٹ کلب اور ولید کرکٹ کلب کے مابین کندھانوالہ سٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے تعارف اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ضلع میں جاری پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کے تحت سٹیڈیم میں پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ابوالحسن مدنی، ڈی او سپورٹس حاجی وحید احمد گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، کھلاڑیوں کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا کہ کھیلوں کے منصوبوں کیلئے حکومت پنجاب اربوں روپے کے فنڈز مہیا کر رہی ہے۔ صحت، توانائی اور صاف پانی کے بعد سپورٹس کا فروغ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چوتھی اہم ترجیح ہے۔ کھیلیں ہمیں صحت مند اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اندر نظم و ضبط اور ہر طرح کے نتائج برداشت کرنا کا حوصلہ پیدا کرتی ہیں۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کو فروغ دینے سے صحت مند معاشرے کے قیام میں معاونت مل سکتی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک عباس ذوالقرنین نے کہا کہ کھیلوں کی اس خوبصورت تقریب میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر دلی طور پر یہ محسوس کر رہا ہوں کہ ہمارا پیارا ملک ایسی ہی رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کیلئے بنایا گیا ہے۔ دعا ہے کہ ہماری قوم ایسی ہی خوبصورت تقریبات مناتی رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو زندگی کا لازمی حصہ بنانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کروا کر نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف کر کے کئی قسم کی معاشرتی خرابیوں سے بچا جا سکتا ہے اور صحت مند معاشرے کے قیام میں معاونت مل سکتی ہے۔

سٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ابوالحسن مدنی اور ڈی او سپورٹس حاجی عبدالوحید گجر نے کہا کہ کھیلوں سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جسم کو تندرست و توانا رکھنے بالخصوص نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے اور انہیں معاشرے کا صحت مند اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ہمیں کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے اور سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا۔

اے ڈی سی جی اور اے سی نے محکمہ بہبود آبادی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مشترکہ طور پر شاندار مقابلے کروانے پر شاباش دی اور ان کے کام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں