128

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری مختار احمد بہاول کا دورہ لاہور، مرکزی و صوبائی قیادت سے ملاقاتیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن منڈی بہاؤالدین کے رہنما چوہدری مختار احمد بہاول کا نے گزشتہ روز لاہور کا دورہ کیا اور مسلم لیگ ن کی مرکزی و صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

انھوں نے مرکزی رہنما و لیڈر آف دی اپوزیشن پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری ایم پی اے، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب عطاءاللہ تارڑ ایڈووکیٹ ،پرویز ملک ایم این اے ،سردار محسن لغاری ایم پی اے سے پنجاب اسمبلی لاہور میں ملاقات کی اور بعد ازاں رانا تنویر حسین ایم این اے سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں عبدالرؤف ایم پی اے اور مرزا جاوید ایم پی اے بھی موجود تھے۔

چوہدری مختار احمد بہاول کا نے  قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ قیادت کے حکم پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مختار احمد بہاول کا نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت منظور ہونا حق کی فتح ہے وہ دن دور نہیں جب میاں حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق بھی بھی قید و بند کی صعوبتوں سے آزاد ہوجائیں گے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں