128

بھارت کو منہ توڑ جواب؛ ایک سال مکمل ہونے پر سرکاری سطح پر تقریب کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کو ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں کل سرکاری سطح  پر تقریب منعقد کی جائے گی۔  “بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب” کے موضوع پر تقریب وزیرِ اعظم آفس میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی نندن کے جہاز پر لگے چاروں میزائل میڈیا کے سامنے پیش

تقریب میں  وزیراعظم عمران خان اور  وفاقی وزراء سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔

تقریب میں 26 فروری 2019ء کو بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کیا جائے گا اور پاک افواج کے جواب پر خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں