144

جہلم: دانتوں کا ڈاکٹر اسکول کے بچوں کو منشیات بیچنے لگا

جہلم میں دانتوں کا ڈاکٹر اسکول کے بچوں کو نشہ بیچنے لگا۔ پولیس نے کارروائی کرکے چھٹی کلاس کے دو طلبا سے آئس نشہ برآمد کرلیا۔

ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ سرکاری اسکول میں چھٹی کلاس کے طلبا کے بیگز کی تلاشی لی گئی تو دو بچوں سے آئس برآمد ہوئی۔ پوچھ گچھ پر طلبہ نے بتایا کہ وہ دانتوں کے ڈاکٹر سے خرید کر لائے ہیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈینٹل کلینک  سے ملازم کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل ملزم اپنے کلینک سے فرار ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق طلبا کی نشان دہی پر علاقے میں قائم دکان سے آئس کے تین پیکٹس برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں