76

پھالیہ میں بارش سے قینچی چوک نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔ عوام کو مشکلات کا سامنا

پھالیہ(بیوروچیف سے ) پھالیہ شہر میں اچانک بارش کا سلسلہ جاری ہو گیا جس کی وجہ سے پھالیہ شہرمیں قینچی چوک نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی سے ڈوبا ہوا نظارہ پیش کر رہا ہے جبکہ انتظامیہ کو یہ نظارہ نظر نہیں آتا اور پھالیہ کی عوام سراپا احتجاج ہیں کہ مین ہائی وے روڈ گجرات تا منڈی بہاؤالدین جو کہ پھالیہ شہر قینچی چوک سے گزرتا ہے ۔

آئے روز بارشوں کے ہونے کی وجہ سے قینچی چوک پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے دکانداروں کے کاروبار ٹھپ ہو جاتے ہیں اور راہ گیر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جیسا کہ قینچی چوک کے قریب دینی مدارس اور سکول ہیں جن میں بچے بچیوں کو آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں آسمانی بجلی گرنے سے تباہی۔ کسان کی 3 بھینسیں ہلاک۔ 1 گھر کا سامان جل گیا

مگر اس کے بارے میں کسی آفیسر متعلقہ اور MPAمحمد طارق تارڑ حلقہ تحصیل پھالیہ کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔۔ اور نہ ہی عوام کی آواز کا کوئی پر سان حال نہ ہے ۔لہذا پھالیہ شہر کے عوام کی اعلیٰ حکمران سے اپیل ہے کہ خدارہ پھالیہ قینچی چوک کی نکاسی آب کے بارے میں فل فور سوچا جائے تا کہ عوام مشکلات سے نکل سکے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں