37

ترکی کا پاکستان کے ساتھ تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم 5ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، یہاں آکربہت خوشی ہوئی، اتنی اچھی میزبانی پرپاکستان کا شکر گزار ہوں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاک ترک باہمی تجارتی حجم اپنی صلاحیتوں سے کہیں کم ہے، پاکستان کیساتھ تجارت کو5ارب ڈالرتک لے جائیں گے، ہمیں دوطرفہ تجارت کومزیدفروغ دینا چاہیے، ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے، چاہتے ہیں مزید پاکستانی تاجر بھی ترکی میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان کیلئے ترک ویزوں میں آسانی پیدا کریں گے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پرتعلقات کو فروغ دے رہے ہیں، سی پیک منصوبے سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی، ترکی کو بھی مشکل معاشی حالات کا سامنا تھا،عزم وہمت سے قابو پایا۔

ترک صدرنے مزید کہا کہ پاکستانی علاج کیلئے بیرون ملک کو ترجیح دیتے، انہیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی، ترکی میں اعلیٰ علاج کی تمام سہولتیں میسر ہیں، پاکستانیوں کےعلاج کیلئے ترکی کے دروازے کھلے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں