129

ہیگر خورد میں تھانہ پاہڑیانوالی کی چوکی چاڑانوالہ کے ملازمین نے مقامی افراد کے ہمراہ چوری کی بڑی واردات ناکام بنا دی. چور مویشی چھوڑ کر فرار

ہیگر خورد میں تھانہ پاہڑیانوالی کی چوکی چاڑانوالہ کے ملازمین نے مقامی افراد کے ہمراہ چوری کی بڑی واردات ناکام بنا دی چور مویشی چھوڑ کر فرار

پولیس کو اطلاع ملتے ہی اے ایس آئی محمد اکرم بوسال نےموقع پر پہنچ کر رات کے 12:00 بجے تک تلاش جاری رکھی. اس موقع پر اے ایس آئی محمد اکرم بوسال نے کہا کہ کہ اگر عوام تعاون کریں تو ایسی وارداتوں کو ناکام بنانا کوئی مشکل نہیں

عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اگر پولیس رات کو گشت کرے اور جس طرح آج موقع پر اے ایس آئی محمد اکرم بوسال اور ان کے ہمراہ شاہد محمود جاوید اقبال ساہی اور محمد افضل نے پہنچ کر کاروائی کی ہے اور چوروں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا ہے ایسے پولیس ملازمین پرہمیں فخر ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رات کے اندھیرے میں ہماری حفاظت کے لیے راتوں کو جاگتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں