108

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاﺅالدین میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب۔ ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی کی شرکت

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 13 فروری 2020 ) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے کہا ہے کہ تعلیم کو ترجیح دینے والی قوم ہی عروج حاصل کرتی ہے، اسلام نے مرد و خاتون دونوں کو حصول علم کی تاکید کی ہے، تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، کالج میں پولیس چوکی کے قیام کا مقصد شر پسند عناصر کا قلع قمع کرنا ہے تا کہ طلباء و طالبات یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں، انہوں نے تقریب میں شہدائے پولیس کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاﺅالدین میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ناصر سیال، کالج پرنسپل میاں محمد اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد فاروق، ڈی ایس پیز عطا الرحمان، عامر شاہین، وائس پرنسپل ، پروفیسرز ، لیکچررز، طلباء و طالبات ، والدین کے علاوہ عمائدین شہر کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شرکاء تقریب پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ انسان کے لئے معاشرے میں اچھے مقام کی خاطر تعلیم انتہائی لازم ہے۔ انہوں نے طلباءپر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا تعمیری کام کریں جس میں ان کا اپنا ذوق و شوق شامل ہو اور اس دنیا میں کامیابی کا یہی بہترین کلیہ ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعلیم پر توجہ مرکوز کریں تا کہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی بھاگ دوڑ کے علاوہ قومی، سماجی اور معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر طلباء و طالبات، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کے بعد ریجنل پولیس آفیسر نے ایف ایس سی، ایف اے ، بی اے،بی ایس سی، ایم اے اکنامکس، انگلش اور اسلامیات کے پارٹ ون اور ٹو کے مضامین میں اول پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں۔ بعد ازاں آر پی او اور ڈی پی او نے کالج میں قائم پولیس چوکی کا افتتاح کیا اور دعائے خیر کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کالج میں پولیس چوکی کے قیام کا مقصد شر پسند عناصر کا قلع قمع ہیں تا کہ طلباء و طالبات پر امن ماحول میں یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دے سکیں ۔قبل ازیں ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے ماڈل پولیس سٹیشن پھالیہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں بھی گئے اور وہاں پر چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان سے برآمد کردہ مال اصل مالکان کے حوالے کیا بالخصوص چند گھنٹوں میں برآمد کردہ چوری شدہ 100تولے سونا بھی کھلی کچہری میں عوام الناس کے سامنے مالکان کے حوالے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں