168

پھالیہ شہر کا اعزاز۔ ہونہار طالبعلم نے میڈیکل امتحان میں یونیورسٹی کو ٹاپ کر کے علاقہ بھر کا نام روشن کر دیا

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔ پھالیہ شہر کا اعزاز۔ ہونہار طالبعلم نےمیڈیکل امتحان میں یونیورسٹی کو ٹاپ کر کے علاقہ بھر کا نام روشن کر دیا۔

صدر پاکستان نے گولڈ میڈل سے نوازا۔شہید ذولفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق شدہ اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایم بی بی ایس کے طالبعلم پھالیہ کے رہائشی معروف تاجر جاوید اقبال (پنجاب جیولرز) کے صاحب زادے احتشام جاوید 1567/1800 نمبر حاصل کرتے ہوے نہ صرف یونیورسٹی کو ٹاپ کیا بلکہ سابقہ تمام ریکارڈز کو بھی توڑ دیا اور انہیں یونیورسٹی کا بیسٹ سٹوڈنٹ بھی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین کا اعزاز:انٹرنیشل سطح پر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں گولڈ میڈل ایوارڈ یافتہ عاتکہ جاوید

گزشتہ روز پمز ہسپتال کے زیر انتظام کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شاندار تقریب کے دوران احتشام جاوید کو صدر پاکستان عارف علوی نے گولڈ میڈل سے نوازا۔ احتشام جاوید کی اس کامیابی پرپھالیہ پریس کلب کے صدر ظفر عباس انجم، سیکرٹری جنرل قیصر فاروق مرزا، سینئر نائب صدر حاجی مدثر رشید، حاجی شفاقت سمیت علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے احتشام جاوید اور ان کے والد جاوید اقبال کو دلی مبارکباد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں