60

مہتاب وسیم اظہر انتہائی کرپٹ اور نااہل افسر ہیں۔ وہ جب سے منڈی بہاوالدین میں تعینات ہوئے ہیں منڈی بہاوالدین کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ کی ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین پر سخت تنقید

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع منڈی بہاوالدین کے نو منتخب صدر ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین مہتاب وسیم اظہر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہتاب وسیم اظہر انتہائی کرپٹ اور نااہل افسر ہیں۔ وہ جب سے منڈی بہاوالدین میں تعینات ہوئے ہیں منڈی بہاوالدین کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منڈی بہاوالدین کی سڑکوں پر جا بجا لگے گندگی کے ڈھیر ڈپٹی کمشنر کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ لوگ اپنا جائز کام کروانے کے لیے بھی ڈپٹی کمشنر آفس کے چکر لگاتے رہتے ہیں لیکن کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بھاری رشوت کے بغیر کسی بھی فائل پر دستخط نہیں کرتے اور انہیں رشوت خوری کی عادت اس حد تک پڑچکی ہے کہ دو بار کورس کے لئے منتخب ہونے کے باوجود انہوں نے منڈی بہاوالدین ضلع کی جان نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کی آشیربادسے ضلع بھر میں قبضہ مافیا سرگرم ہے، جگہ جگہ ناجائز تجاوزات ہیں اور گاڑیوں کا ہی نہیں بازاروں سے پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے۔ خصوصی طور پر انہوں نے حاکم مال کے سامنے ہر وقت ٹریفک جام رہنے کے حوالے سے کہا کہ حاکم مال کے سامنے ٹریفک کا ہر وقت جام رہنا شہریوں کیلئے درد سر بن چکا ہے اور یہاں سے گاڑی گزارنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اور اگر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کو یقین نہیں آتا تو کسی دن ہوٹر والی گاڑی کے بغیر یہاں سے اپنی گاڑی گزار کے دکھائیں۔صدر پی ایم اے منڈی بہاوالدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کو فوری طور پر ضلع بدر کیا جائے اور انکی جگہ کسی ایماندار اور اہل افسر کو تعینات کیا جائے تاکہ منڈی بہاوالدین کے لوگوں کے مسائل بھی حل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں