75

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عوامی مشکلات کا ادراک ہے اورانہیں حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں. اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ

پھالیہ ( تحصیل رپورٹر) عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، عوامی مشکلات کا ادراک ہے اورانہیں حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں. اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پھالیہ ضیغم عباس نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن کے بعد اجراءفرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے سنٹر پر کام میں تیزی لائیں اور سائلین کو میرٹ کی بنیاد پر دستاویزات کی فراہمی کو یقینی بنایا زمینوں اور جائیدادوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹر ائزڈ کرنا بلا شبہ حکومت پنجاب کا اہم کار نامہ ہے اور اب ریکارڈ میں ردو بدل اور جعلسازی کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹواری کلچرسے عوام کو بے شمار شکایات تھیں اور فردات،انتقالات کی مد میں سادہ لوح افراد سے من مانے پیسے بٹورے جاتے تھے تاہم اب کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹروں پر تیس منٹ کے اندر مقررہ فیس کی ادائیگی کے ساتھ ہی فرد اور انتقال کی کاروائی مکمل کی جا رہی ہے جس سے کرپشن کا بھی خاتمہ ہوا ہے اور سائلوں کے قیمتی وقت کی بھی بچت ہو رہی ہے. انہوں کہ عملہ کو واضح ہدایات دیں ہیں کہ وہ سائلوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، انکی مکمل رہنمائی کریں اور مقررہ وقت کے اندر انکے مسائل کو حل کرائیں۔

اس موقع پر لینڈ ریکارڈ آفیسرنور الحسن نے کہا کہ سنٹر پر آنے والوں کی رہنمائی کے لئے تمام ہدایات اور طریقہ کار اردو میں واضح طور پر آویزاں کروائیں تا کہ سنٹر پر آنے والوں کو بلا دقت متعلقہ افسر اور عملہ کے پاس جا کر اپنا کام کروا سکیں انہوں نے کہا کہ سرکاری دفترکی حالت میں بہتری کے لئے ہمیں خود بھی ایک سائل کی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جائز مسائل کو فوری حل ممکن بنانے میرے دفتر کے دروازہ کھلا ہے وہ بلا خوف خطر میرت دفتر ہے اگر دفتر کے عملہ نے کسی کواپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور عدم دلچسپی برتنے والوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں