281

پلاسٹک سرجری سے 60 سال کی بوڑھی نظر آنے والی لڑکی پھر 15 سال کی لگنے لگی

لیاؤننگ، چین سے تعلق رکھنے والی شیاؤ فینگ ایک نایاب بیماری میں مبتلا  تھیں۔ اس بیماری کے باعث وہ لڑکپن میں ہی  60 سال سے زیادہ عمر کی دکھائی دینے لگیں۔  شیاؤفینگ کے بارے میں خبریں پچھلے سال سے چینی میڈیا میں آ رہی ہیں، جو 15 سال کی عمر میں بہت بوڑھی دکھائی دینے لگی تھیں۔ شیاؤفینگ کو پروجیریا نامی بیماری تھی۔ اس بیماری کی علامات اس وقت ظاہر ہوئیں جب شیاؤفینگ صرف ایک سال کی تھیں۔ جیسے جیسے اُن کی عمر بڑھتی گئی، اپنے چہرے مہرے سے وہ بڑی عمر کی خاتون لگنے لگی۔ اُن کی شکل و صورت کے باعث  سکول میں ساتھی بچے اُن کا مذاق اڑاتے، جس کی  وجہ سے انہیں سکول چھوڑنا پڑا۔

شیاؤ فینگ کی غمزدہ کہانی نے  انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگوں کے دل پگھلا دئیے۔ اُن میں سےبہت سے افراد نے  عطیہ جمع کرنے کا  فیصلہ کیا تاکہ بے چاری لڑکی اپنی اصل عمر کے مطابق نظر آ سکے۔ شیاؤفینگ نے 15 سال کی عمر میں سکول چھوڑ دیاتھا  اور گھر میں رہ کر خاندان کے پرندوں کی دیکھ بھال کرنے لگیں۔ انہیں امید تھی کہ کسی دن حالات بدلیں گے وہ پھر سے سکول جا سکیں گی۔

شیاؤفینگ کےحالات جان کر چین کے بہت سے مخیر حضرات نے  عطیات جمع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اُن کے علاج کا اصل تخمینہ 5 لاکھ یوان (72 ہزار ڈالر) لگایا گیا لیکن شین یانگ سن لائن پلاسٹک سرجری ہسپتال کے ڈائریکٹر  شی لنگزی  نے رپورٹروں کو بتایا کہ انہوں نے علاج کی فیس کا 70 فیصد معاف کر دیا ہے۔

20 جنوری کو 15 سالہ شیاؤفینگ نے ایک پریس کانفرنس میں  پلاسٹک سرجری کے بعد اپنا چہرہ دنیا کو دکھایا۔ پریس کانفرنس میں شیاؤ فینگ نے بتایا کہ وہ خود کو وجد کی حالت میں محسوس کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ جلد ہی وہ اپنی تعلیم دوبارہ شروع کر کے ڈاکٹر بنیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں