67

بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے اضافے کا امکان

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نومبر کے مہینے کیلئے بجلی 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

نیپرا کو بجلی 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہوئی۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

بجلی مہنگی کی صورت میں صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق 7 ارب 20 کروڑ یونٹ پیداوار پر 25 ارب روپے لاگت آئی۔ نومبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 47 پیسے فی یونٹ رہی۔ نومبر میں بجلی کی ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 48 پیسے فی یونٹ تھی۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 جنوری کو سماعت کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں