149

کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت تمام تحصیلیں روزانہ کی بنیاد پر اپنی 10,10 تصاویر پورٹل پر اپلوڈ کریں

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 17 جنوری 2020 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہراور ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کی زیر صدارت آج ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ڈی پی او ناصرخان سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ غلام مرتضیٰ ،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد شہزاد سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اعلی احکام سے رہنمائی حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ عوام الناس کے فلاح و بہبود کی ترقیاتی سکیموں پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ حکومت کی جانب سے بھی ان ترقیاتی سکیموں کی اپ گریڈیشن ،تعمیر و بحالی کیلئے پہلے سے ہی فنڈز مختص کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ ان ترقیاتی اسکیموں کے کام کے معیار ،رفتاراورشفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت تمام تحصیلیں روزانہ کی بنیاد پر اپنی 10,10تصاویر پورٹل پر اپلوڈ کریں۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی ان تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق یہ ترقیاتی اسکیمیں لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں