133

کھلی کچہریوں کے انقاد سے عوامی مسائل میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 17 جنوری 2020 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انقاد سے عوامی مسائل میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرکھلی کچریاں سائلین کے مسائل حل کرنے کا بہترین فورم ہے۔ ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد نے کہا کے حکومت کو لوگوں کی مشکلات کا بخوبی علم ہے جن پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے شہریوںسے ان کو درپیش مسائل سنے اور درخواستیں وصول کیں۔ بیشتر درخواستیںمحکمہ مال ،پولیس، ٹریفک پولیس اور جناح پبلک سکول سے متعلق تھیں۔ ڈپٹی کمشنرنے شکایات کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ایسی کھلی کچہریوں کا ہفتہ وارانعقاد موجو دہ سردار عثمان بزدار حکو مت کی عوام دوست پالیسیوں کامظہرہے اوریہی وجہ ہے کہ شہریوں کو درپیش تمام مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کسی تحفے سے کم نہیں۔ ڈپٹی کمشنر اورممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز اور ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر اپنے فرائض منصبی خلو ص دل سے ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں