164

محکمہ سول ڈیفنس منڈی بہاوالدین نے 6 ماہ میں غیر قانونی تیل ایجنسیوں، ایل پی جی شاپس کے خلاف 40ایف آئی آرز درج کروائیں اور 2لاکھ روپے جرمانہ کیا

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 16 جنوری 2020 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے جولائی 2019سے لے کر اب تک غیر قانونی تیل ایجنسیوں ، ایل پی جی شاپس کے خلاف 40ایف آئی آرز درج کروائیں اور 2لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

یہ بات سول ڈیفنس آفیسر علی عمران نے ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کو ششماہی کارکردگی کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی تیل ایجنسیوں اور ایل پی جی بھروائی کا کام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھا جائے کیونکہ یہ لوگ انسانی جانوں اور املاک کے کھلے دشمن ہیں ان سے کسی قسم کی کوئی نرمی نہ برتی جائے اور ان لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈی او سول ڈیفنس کو 20تربیت یافتہ سول ڈیفنس رضاکار نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں