261

پہلی ترقیاتی سکیم قائداعظم سٹیڈیم گراﺅنڈ اور میاں وحیدالدین منی سٹیڈیم منڈی بہاﺅالدین کا 60فیصد کام مکمل. باقی 40فیصد کام 31مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا. ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 16 جنوری 2020 ) ترقیاتی سکیموں کیلئے سردارار عثمان بزدار حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل از حد ضروری ہے تا کہ مربوط ترقی کے خواب کی تعبیر کو پورا کیا جا سکے۔ کام ٹھیکیداروں پر چھوڑنے کی بجائے محکموں کے افسران سکیموں کی خود نگرانی کریں۔ کوالٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد گجر کی زیر صدارت سپورٹس کے ترقیاتی امورز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے اسٹنیٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر سید اعزاز احمد شیرازی گوجرانوالہ ڈویژن ، تحصیل سپورٹس آفیسر ملکوال ثمینہ راﺅ فیاض ، سب انجینئر عبدالرﺅف اور پراجیکٹس پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں جاری سپورٹس ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پہلی ترقیاتی سکیم قائداعظم سٹیڈیم گراﺅنڈ اور میاں وحیدالدین منی سٹیڈیم منڈی بہاﺅالدین کا 60فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی 40فیصد کام 31مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا جس کیلئے بقیہ 8ملین روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دوسری سکیم فٹبال گراﺅنڈ چیلیانوالہ کا 50فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو گیا ہے اور بقیہ 50فیصد کام 31مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا اور اس ترقیاتی سکیم کے لئے بھی 5ملین روپے کے فنڈ زجاری ہو چکے ہیں اور ٹھیکیداروں نے دونوں سکیموں پر کام تیز رفتاری سے جاری رکھا ہوا ہے انشاءاللہ 31مارچ تک دونوں ترقیاتی سکیمز مکمل کر لی جائیں گی۔

اجلاس کو مذید بتایا گیا کہ مذید 2سکیموں کیلئے فنڈز اگلے بجٹ میں جاری کیا جائے گا یہ سکیمیں بھی اس مالی سال کے اختتام سے پہلے مکمل کرائی جائیں گی ۔ بریفنگ سننے کے بعد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر چوہدری وحید احمد گجر نے کہا کہ بزدار حکومت نے دونوں پراجیکٹس پر جاری سکیموں کیلئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تحصیل سپورٹس افسران منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کریںاور جاری منصوبوں کے تمام پہلوﺅں پر کڑی نظر رکھیں اور فنڈز کے اجراءکے بعد کام ٹھیکیداروں پر چھوڑنے کی بجائے افسران سکیموں کی خود نگرانی کریںتا کہ یہ سکیمیں 31مارچ تک مکمل کر لی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پراجیکٹس پر کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کے تحت درخت بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر ان پراجیکٹس کا جلد معائنہ بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں