92

منڈی بہاوالدین کے نئے DHQ ہسپتال کے انتظام و انصرام اور مکمل فنکشنل کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر گوجرانوالہ سے ہدایات لی جائیں گی

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 14 جنوری 2020 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی زیر صدارت آج ڈی سی آفس میں نئے ڈی ایچ کیو کو جلد از جلد فنکشنل کرنے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی،ایکسیئن بلڈنگ ، ڈی او بلڈنگ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں مختلف پہلو اور اقدامات زیر غور آئے جن کے نتیجے میں نئے ہسپتال کو جلد از جلد فنکشنل کیا جا سکے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس کے انتظام و انصرام اور مکمل فنکشنل کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر گوجرانوالہ سے ہدایات بھی لی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے نئے ہسپتال کو فنکشنل کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار 15 جنوری کو منڈی بہاوالدین کا دورہ کریں گے

انہوں نے بتایا کہ 258بستروں پر مشتمل نیا ڈسٹرکٹ ہسپتال 750ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور محکمہ بلڈنگز کی جانب سے اس کی تعمیر کی تکمیل کے بعد یہ ضروری ہو گیا تھا کہ ہسپتال کو کسی بھی قسم کی شکست و ریخت سے بچانے کیلئے لازمی طور پر اس کاانتظام سنبھالا جائے اور اس کو بہتر طور پر چلانے کیلئے مذید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں