267

ایم۔این۔اے حاجی امتیاز احمد نے قائداعظم سٹیڈیم گراﺅنڈ میں کبڈی میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کی اور ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تصاویر دیکھیں

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 11 جنوری 2020 ) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز و ایم این اے حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کھیلیں نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ کا جذبہ پیدا کرتی ہیں اور انہیں معاشرے کا ایک فعال شہری بنانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے کہا ہے کہ کھیلیں معاشرے میں رواداری بھائی چارے اور حب الوطنی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان سے نوجوانوں میں برداشت اور مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرانتظام قائداعظم سٹیڈیم گراﺅنڈ میں کبڈی میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات اور ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ ڈی او سپورٹس حاجی عبدالوحید گجر، انجمن تاجران اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر کبڈی میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز و ایم این اے حاجی امتیاز احمد نے کہا کہ کھیلیں ہمیں صحت مند اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اندر نظم و ضبط اور ہر طرح کے نتائج برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہیں۔ کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے صحت مند معاشرے کے قیام میں معاونت مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں صحت مند تفریحی سرگرمیوں میں اضافے کی اشد ضرورت ہے اور کھیلوں میں شرکت سے نا صرف کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آتی ہے بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر بھی خوشگوار اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کھلاڑی منفی تخریبی سرگرمیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کرکٹر حسن علی کی منڈی بہائوالدین آمد، دوستوں کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی، ویڈیو دیکھیں

اسسٹنٹ کمشنر ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے کہا کہ کھیلیں بچوں کی کردار سازی میں نمایاں رول اد ا کرتی ہیں جو بچے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں وہ ہمیشہ صحت مند رہتے ہیں اور بڑے ہوکر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ جب کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے۔ نوجوان تعمیری اور صحتمندانہ سرگرمیوں میں حصہ لے کر ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ڈی او سپورٹس عبدالوحید گجر نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور صحت مند معاشرہ کا قیام محکمہ کے مقاصد میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے بالخصوص نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے اور انہیں معاشرے کا صحت مند اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ہمیں کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے اور سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ایم۔این۔اے حاجی امتیاز احمد نے قائداعظم سٹیڈیم گراﺅنڈ میں کبڈی میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کی اور ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تصاویر دیکھیں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں