110

رانا چوک سے شیرانوالہ دربار تک ٹف ٹائل سے سڑک کی تعمیر کی جائے گی جبکہ محلہ اسلامی، رانا چوک، مین بازار اور جناح بازار کے علاقوں میں نکاسی آب کے مسئلہ کو بھی ترجیحی بنیاد پر اسی سکیم میں حل کیا جائے گا۔ وسیم افضل چن

ملک وال ( نامہ نگار ) ترقیاتی سکیموں کے میٹریل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی حکومت عوامی کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے. ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سید اسد عباس شیرازی اور سابق ایم پی اے وسیم افضل چن نے گزشتہ روز شہر کی ترقیاتی سکیموں کے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی میں شہر کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سید اسد عباس شیرازی ، پی ٹی آئی کے رہنما و سابق ایم پی اے وسیم افضل چن ، سابق سٹی ناظم ٹھیکیدار ملک عبدالرشید شاہین، سابق کونسلر حاجی اﷲ بخش ٹھیکیدار، سب انجینئر ہدایت اﷲ، رضوان بٹ، ندیم اسلم وئیس اور سکیموں کے کنٹریکٹر سمیت دیگر نے شرکت کی

اجلاس میں سب انجینئر ہدایت اﷲ رانا چوک سے شیرانوالہ دربار تک سڑک سمیت ترقیاتی سکیموں کے متعلق بریفنگ دی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید اسد عباس شیرازی اور وسیم افضل چن نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر سے کہا کہ وہ ترقیاتی سکیموں میں معیاری میٹریل استعمال کریں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ رانا چوک سے شیرانوالہ دربار تک ٹف ٹائل سے سڑک کی تعمیر کی جائے گی جبکہ محلہ اسلامی ، رانا چوک ، مین بازار اور جناح بازار کے علاقوں میں نکاسی آب کے دیرینہ مسلہ بھی ترجیحی بنیاد پر اسی سکیم میں حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں