55

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین نے تمام محکموں کو 15جنوری تک ناکارہ گاڑیوں اور آلات کی نیلامی کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیدیا

منڈی بہاؤالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 10 جنوری 2020 ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے تمام محکموں کو 15جنوری تک ناکارہ گاڑیوں اور آلات کی نیلامی کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ جو محکمے نیلامی کا عمل کر چکے ہیں یا جن کے پاس ناکارہ گاڑیاں اور آلات نہیں ہیں وہ اپنی رپورٹ حتمی تاریخ سے قبل ڈی سی آفس میں جمع کروا دیں۔

اس امر کا فیصلہ آج یہاں ڈی سی آفس میں ان کی زیر صدارت تمام محکموں کے ساتھ ڈسٹرکٹ آکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر عاطف علی وڑائچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ثاقب حیات، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ابوالحسن مدنی، انسپکٹر غضنفرو دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف محکموں میں طویل عرصے سے ناکارہ گاڑیاں اور آلات فالتو پڑے ہوئے ہیں جن کی غیر ضروری دیکھ بھال کی وجہ سے نا صرف دفتری امور میں خلل پڑتا ہے بلکہ گندگی کا ماحول بھی پیدا ہوتا ہے جس کا چیف سیکرٹری پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام محکموں کو نا کارہ گاڑیاں اور آلات کا نیلامی کے ذریعے جلد از جلد چھٹکارہ پانے کی ہدایت کی۔ یہی وجہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر تمام محکموں کو پہلے سے ہی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں تمام محکموں سے سے 15جنوری سے قبل رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے ناکارہ گاڑیوں اور آلات کی نیلامی کے حوالے سے پہلے ہی ضروری قواعد و ضوابط کے علاوہ تشہیری عمل مکمل کر چکی ہے جس کے تحت 21جنوری کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں باقاعدہ ناکارہ گاڑیوں اور آلات کی نیلامی کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں