100

پنجاب حکومت نے میٹرو بس کا کرایہ بڑھا کر 40 روپے کردیا

لاہور: پنجاب کابینہ نے میٹرو بس کے کرایے میں 10 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس کا کرایہ پہلے20 روپے سے 30 روپے کیا اب کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ نے کرایہ بڑھانے کی یہ منطق پیش کی تھی کہ جن روٹس پرمیٹرو بس چل رہی ہے، وہاں چنگ چی رکشہ 40 روپے جب کہ ویگن50 روپے تک کرایہ وصول کررہی ہے۔

وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرایہ بڑھانے سے سالانہ 2 ارب روپے سے بھی کم رقم کی بچت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے 50 روپے کرائے کی تجویز مسترد کردی اور میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے کم کرکے 40 روپے کرنے کا حکم دیا جس کی کابینہ نے منظوری بھی دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں