44

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کی پاہڑیانوالی میں کھلی کچہری۔ کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ محکموں کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کی پاہڑیانوالی میں کھلی کچہری۔کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ محکموں کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے

پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کو لوگوں کی دہلیز پر سننے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے یو نین کونسل پاہڑیانوالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں لوگوں سے خطاب کیا اور ان کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کہا کہ میرے دروازے تحصیل پھالیہ کی عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ ہر سائل بغیر کسی سفارش کے مجھ سے مل سکتا ہے ۔ اگر میرے عملے یا ماتحت محکمے کے خلاف اگر کسی فرد کو شکایت ہو تو وہ بلا جھجک بیان کرے۔

انہوں نے یونین کونسل کے متعدد دیہات سے آ ئے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ گاوں کی سطح پر کمیٹاں بنا کر صفائی ستھرائی کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کیے جائیں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا بنایا جا سکے ۔۔ اس سلسلے میں نمبردار اور پٹواری خصوصی کردار ادا کریں ۔۔انہوں نے پاہڑیانوالی گاوں میں فلاح و بہبود کا کام کرنے والی خوشحال پاہڑیانوالی سوسائٹی کو باقی دیہات کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں