93

ڈسٹرکٹ زکوہ کمیٹی منڈی بہاؤالدین نے ضلع بھر کے مستحقین کو 3کروڑ 10لاکھ سے زائد زکوہ فنڈز کی ادائیگی ایزی پیسہ کے ذریعہ شروع کر دی

ڈسٹرکٹ زکوہ کمیٹی منڈی بہاؤالدین نے ضلع بھر کےمستحقین کو 3کروڑ 10 لاکھ سے زائد زکوہ فنڈ جاری کردئیے ایزی پیسہ کے ذریعہ ادائیگی شروع اڑھائی ہزار سے زائد گھرانے مستفید ہونگے۔

ڈسٹرکٹ زکوہ کمیٹی منڈی بہاؤالدین نے ضلع بھر کے مستحقین کیلئے 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد زکوہ جاری کردیا ہے جس سے گزارا الاونس کے اڑھائی ہزار حق داروں کو 9000 روپے فی کس کے حساب سے بذریعہ ایزی پیسہ ادائیگی ہوگی اسی طرح ضلع بھر کے فنی تعلیمی اداروں کو 76 لاکھ سے زائد فنڈ جاری کیاگیا تاکہ نادار گھرانوں کے بچے بچیاں مفت فنی تعلیم و تربیت حاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ادارہ ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی منڈی بہاﺅالدین زکوٰة فنڈز سے چلتا ہے اور اس پر حق صرف اور صرف غریب اور نادار افراد کا ہے اس لئے اس سلسلہ میں بلا امتیاز بچوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے

اس فنڈ کی ضلعی زکوہ کمیٹی کے ممبران کے باقاعدہ اجلاس میں اتفاق رائے سے منظوری دی اس موقع پر چیئرمین ضلعی زکوہ کمیٹی منڈی بہاؤالدین چوہدری احسن دھوتھڑ نے کہا کہ میں اور میری پوری ٹیم غریب لوگوں کی خدمت کریں گے گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں