108

عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر 258بستروں پر مشتمل 750ملین روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے نئے ہسپتال کو فنکشنل کیا جا رہا ہے۔ سی ای او ہیلتھ

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 8 جنوری 2020 ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی نے کہا ہے کہ عوام الناس کو بہتر ین طبی سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر نئے ہسپتال کو فنکشنل کیا جا رہا ہے، چند ایک شعبوں کی منتقلی کے علاوہ پرانے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ہر طرح کی طبی سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں مقامی میرج ہال میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک بریفنگ کے دوران کیا۔ بریفنگ میںڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راجہ منصور علی خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر فضل اعوان اور میڈیا کے نمائندگان کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ نیا ڈسٹرکٹ ہسپتال 258بستروں پر مشتمل 750ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر او پی ڈی کے چند ایک شعبوں کو قائم کر کے اس ہسپتال کو فنکشنل کیا جا رہا ہے جس سے نا صرف عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات میسر ہوں گی بلکہ ہسپتال کو انتظام و انسرام اور مکمل فنکشنل ہونے تک بہترین دیکھ بھال بھی میسر آ سکے گی اور یہ شکست و ریخت سے بچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پرانے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کو مکمل شفٹ نہیں کیا جا رہا بلکہ نئے ہسپتال کے قیام سے قبل پی سی ون کے مطابق دونوں ہسپتالوں آپریشنل رہیں گے اور عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں