46

پی ٹی اےنے 5جی کےغیر کمرشل ٹرائل کی اجازت دیدی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 5جی کے غیر کمرشل ٹرائل کی اجازت دیدی۔

حکومت پاکستان کی پالیسی ہدایات کے مطابق پی ٹی اے نے 5جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ خدمات کی آزمائشی بنیادوں پر فراہمی/ ٹرائل کے لئے فریم ورک فار فیوچر ٹیکنالوجیز (خاص طور پر ففتھ جنریشن وائرلیس نیٹ ورک آف پاکستان) جون 2019 میں جاری کیاتھا۔

مذکورہ پالیسی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پی ٹی اے نے جاز(پی ایم سی ایل) زونگ (سی ایم پاک) کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے ٹیسٹ اور ٹرائل کے لئے محدود ماحول میں 6 ماہ کی اجازت دی ہے، اجازت صرف غیر تجارتی بنیادوں پر آزمائش تک ہی محدود ہے۔

پی ٹی اے ہمیشہ نئی ٹیکنالوجیز اور بہتر خدمات کو متعارف کرانے کی حمایت اور فروغ کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرتا ہے،تاہم کسی بھی موبائل فون آپریٹر (سی ایم او) کی جانب سے مجوزہ مقصد کے علاوہ کوئی تاثر دینے کو گمراہ کن تصور کیا جائے گااورپی ٹی اے ضابطے کے تحت کاروائی کر سکتا ہے۔

پاکستان میں فائیو جی سروسز کاتجارتی بنیادوں پر آغاز مقررہ وقت اور حکومت پاکستان کی پالیسی ہدایات اورباقاعدہ ریگولیٹری منظوری کے تحت ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں