112

گیس کمپنی کا اضافی بلوں کی مدمیں صارفین سے وصول رقم واپس کرنےکا فیصلہ

وزیراعظم کے نوٹس پرگیس صارفین کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔ اضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمران خان نے آئندہ بل گیس پریشر کے مطابق جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

کم گیس پریشر والے علاقوں میں اضافی بل بھیجنے کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔ وزیراعظم نے شہريوں پر اضافی بوجھ ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کيا جس کے بعد سوئی نادرن گیس کمپنی کی انتظاميہ جاگ گئی اور گیس پریشر کے مطابق بلنگ درست کرلی۔

گیس کمپنی صارفین سے مجموعی طور پر وصول کئے گئے 51 کروڑ 30 لاکھ روپے واپس کرے گی۔

وزيراعظم کے نوٹس پر گزشتہ سال  فروری اورمارچ کیلئے صارفین کو5 کروڑ روپے واپس کردیئے گئے تھے۔ وزیراعظم نے آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیاد پرجاری کرنے اورمختلف علاقوں میں سپلائی اور ڈیمانڈ کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں