58

ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر اور ڈی پی او محمد ناصر سیال نے ماڈل بازار منڈی بہاوالدین اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کا اچانک دورہ کیا

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 21 دسمبر2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر اور ڈی پی او محمد ناصر سیال نے آج یہاں ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی سمیر انتظار چیمہ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی اور دیگرز افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے پھل و سبزی اور دیگر اشیائے خوردونوش کے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور اشیاءکے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرقائم کردہ ماڈل بازاروں میں عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ ماڈل بازار کے اسٹالز پر فروٹ سبزی و کریانہ کی اشیاء خوردونوش کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہیں ۔انہوں نے اسٹالز مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق مارکیٹ کے نرخ اور ماڈل بازار کے نرخ دونوں کو ہر سٹال پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے تاکہ شہریوں کو ناصرف ریٹ لسٹ بارے آگاہی حاصل ہو سکے بلکہ وہ قیمتوں کے فرق کو بھی سمجھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ منڈیوں سے مڈل مین کے کردار کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ماڈل بازار میں مانیٹرنگ کے ذریعے صارفین کی طلب کے مطابق سپلائی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو اشیاء جس نرخ پر یہاں ماڈل بازار میں نیلامی کیلئے پیش کی جائیںوہ اوپن مارکیٹ میں اسی قیمت اور کوالٹی کے ساتھ موجودگی کو یقینی بنائیں گے ۔مہتاب وسیم اظہر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقررہ قیمت پر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ بعد ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبوں سٹورز، لیبارٹریز، ایمرجنسی وارڈز، استقبالیہ، ہسپتال اور صفائی ستھرائی کے علاوہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ زیر علاج مریضوں کو صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کی جائے اور ان کے علاج معالجہ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

قبل ازیں انہوں نے کینال ویوپارک کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پودے انسانی صحت اور ماحول کیلئے بے حد مفید ہے ۔ انسانوں کو سانس لینے کیلئے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ پودوں سے ہی حاصل ہوتی ہے۔ ہمیں جنگی بنیادوں پر شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا اوران کی نگہداشت کیلئے اپنی افرادی اور اجتماعی کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی تاکہ ہماری آنے والی نسلیں صحت مند زندگی گزار سکیں ۔ انہوں نے پارک میں صفائی ستھرائی ، پودوں کی نگہداشت کے حوالے سے اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں