169

ایمرجنسی سروس میں فزیکل فٹنس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اس لئے تمام ریسکیو اہلکاران اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں۔ عمران خان

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 07 دسمبر2019 ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے کہا ہے کہ ایمرجنسی سروس میں فزیکل فٹنس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اس لئے تمام ریسکیو اہلکاران اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیورز کیلئے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے دوران کیا۔جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے خود کی جبکہ ریسکیو آفیسرز اور آفیشلز نے بھرپورحصہ لیا۔عمران خان نے خود بھی فزیکل ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ٹیسٹ میں ایک میل دورڑ، وزن، چھاتی سمیت دیگر فزیکل ایکسرسائزز شامل تھیں۔ فزیکل ٹیسٹ میں تمام ریسکیو اہلکار کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریسکیو 1122 شہریوں کی حادثات میں جان و مال کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھنے کیلئے تما م تر وسائل برﺅے کار لا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے کہا کہ ماہانہ ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ ایمرجنسی سروس میں فرائض کی بہترین انجام دہی کیلئے فزیکل فٹنس کا کلیدی کردار ہے اس لئے تمام سٹاف اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروس فراہم کر کے ہمہ وقت عوامی خدمت کیلئے تیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ریسکیو1122نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔انہوں نے اہلکاران کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دن ہو یا رات، زلزلہ ہو یا آگ، حادثہ ہو یا سانحہ آندھی ہو یا طوفان ریسکیو1122کے اہلکار کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ایمرجنسی سروس میں فزیکل فٹنس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اس لئے تمام ریسکیو اہلکاران اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں۔ عمران خان” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں