205

پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل و آئی کیمپ موضع لکھنانوالی میں 8 دسمبر بروز اتوارکو لگایا جائے گا

ملک وال ( نامہ نگار ) پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل و آئی کیمپ موضع لکھنانوالی منڈی بہاوالدین میں 8 دسمبر بروز اتوارکو لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ کے زیر اہتمام فری میڈیکل و آئی کیمپ موضع لکھنانوالی منڈی بہاوالدین میں 8 دسمبر بروز اتوارکومنعقد کیا جارہا ہے جس میں آنکھوں کا معائنہ، آپریشن، امراض قلب و سینہ، چائلڈ سپیشلسٹ، امراض ذیابطیس، ٹی بی، دماغی امراض،

امراض نسواں، امراض معدہ جگر،آرتھو پیڈک، فزیوتھراپی، کٹے ہونٹ وتالو، جنرل فزیشن مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات دیں گے. جبکہ شوگر، کولیسٹرول، یورک ایسڈ، ہیپاٹاٹیس بی، سی میڈیسن سمیت آئی گلاسزبھی مفت فراہم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں