317

وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ پنڈدادنخان میں عوام کے دیرینہ مطالبہ تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے کام کو شروع کروانے کا بھی اعلان کریں

ملکوال ( نامہ نگار ) وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ پنڈدادنخان میں عوام کے دیرینہ مطالبہ تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے رکے ہوئے کام کو شروع کروانے کا بھی اعلان کریں،

ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی سکندر حیات گوندل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جلالپور کندووال نہر کے منصوبے کا افتتاح کرنا انتہائی خوش آئند اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے لیکن تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی ضلع جہلم، منڈی بہائوالدین، چکوال اور سرگودہا کے علاقوں کیلئے سی پیک کا درجہ رکھتا ہے

یہ بھی پڑھیں: چک نظام وکٹوریہ ریلوے پل پر لوہے کی چاریں بچھانے کے منصوبہ کے تعطل کی خبریں شائع ہونے پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے نوٹس لیتے ہوئے کام 15روز میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا

گزشتہ حکومت میں لیگی ایم این اے ناصر اقبال بوسال کی کاوشوں سے اس ٹریفک پل کی تعمیر کیلئے فنڈز بھی مختص کئے گئے اور کام بھی شروع ہوا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے 2019 کے بجٹ میں اس اہم منصوبہ کیلئے صرف دس کروڑ روپئے رکھے جس کی بنا پرجاری کام روک دیا گیا ہے اور لاکھوں لوگوں کا دیرینہ مطالبہ کھٹائی میں پڑ چکا ہے۔

سکندر حیات گوندل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس منصوبہ کو مکمل کروا کر چار اضلاع کے عوام کے دل جیت سکتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹریفک پل چاہے چک نظام اور ہرن پور کے مقام پر بنے یا ڈھنگوال اور ملکوال کے مقام پر، پل بننا اشد ضروری ہے وزیراعظم عمران خان رکا ہوا کام شروع کروائیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں