160

چوہدری محمد نواز بوسال مرحوم سابق ایم این اے کی دسویں برسی پر دعائیہ تقریب ٹبہ مانک بوسال پرمنعقد ہوئی

منڈی بہاؤالدین ( بیورو رپورٹ )  چوہدری محمد نواز بوسال مرحوم سابق ایم این اے کی دسویں برسی پر دعائیہ تقریب ٹبہ مانک بوسال پرمنعقد ہوئی۔ چوہدری محمد نواز  بوسال مرحوم چوہدری غلام حسین بوسال سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اور چوہدری اختر عباس بوسال سابق ایم پی اے کے والد محترم، چوہدری امداد اللہ بوسال اور چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے کے چچا اور چوہدری قاسم مرادبوسال کے داداتھے۔ 

برسی میں معززین علاقہ کا سمندر اُمڈ آیا، ٹبہ پر تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ برسی میں چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے، اختر عباس بوسال سابق ایم پی اے، چوہدری جاوید اقبال ماجرا، طاہر عزیز گجر، چوہدری امتیاز دھدرا، چوہدری ذوالقرنین چیئرمین چیلیانوالہ، چوہدری فرحان اعظم تارڑ، سید نجم الحسن نقوی، چوہدری مزمل چیلیانوالہ، احمد بخش ذیلدار، شکیل اعجاز چوہدری، اقبال باکھوآنہ، چیئرمین تصور عباس گوندل، انسپکٹر شوکت ٹوپہ، امتیاز گوندل حسنانہ، حاجی ظہور گوندل، میاں ارشاد اللّہ لالیکا، شفقت شریف لالیکا، صدام گوندل، ارشد وڑائچ چیئرمین شہیدانوالی، امجد رانجھا، تصور نوید گوندل، فیصل گوندل چیئرمین چورنڈ، خرم عباس بگے کا، عمران گوندل بگے کا، سلمان سکندر رانجھا، خرم عطاری، تنزیل حیدر گوندل، اللّہ دتہ بٹ، خرم چٹھہ، طیب بریار، ظفر اقبال گوندل چھموآنہ، رضوان بشیر آغا، نواز گوندل پٹواری، صفدر گوندل بارموسٰی، ناظم گوندل، وحید گجر ، خاور غوری اور مبشر وڑائچ سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ برسی کی تقریب کاآغاز حافظ محمد رفیق، افضل حیدری، مظہر اقبال، محمد نذیر چشتی، احمد مراد لال کا، سخاوت حسین، ماجد سیالوی اور مہر بشیر احمد سیالوی کی تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ 

تقریب سے پیر سید صاحبزادہ علی حسنین گیلانی آف حسین آبادشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ہر چیز فانی ہے، ہر ذی روح نے موت کا مزہ چکھنا ہے، انسان کا مٹی کا جسم ایک بار پھر مٹی میں مل جاتا ہے مگر کردار ایک ایسی بلند چیز ہے جو انسان کو ہمیشہ کیلئے زندہ رکھتا ہے۔ خدا اور مخلوق خدا کو راضی رکھنے والے ہی حقیقت میں زندہ و تابندہ رہتے ہیں۔ آج چوہدری محمد نواز بوسال ہم میں موجود نہیں مگر ان کی اولاد کی صورت میں ان کے اصولوں کی درخشاں روایات ہمارے درمیان موجود ہے۔ جو لوگ اپنی زندگی میں اپنی ذات کی نفی کرکے خدا کے ہو کر رہ جاتے ہیں وہ ہمیشہ کیلئے امر ہو جاتے ہیں۔

آج چوہدری محمدنواز بوسال مرحوم کی 10 ویں برسی پر شرکت کرنے والوں کا سمندر دیکھ کر محسو س ہوتا ہے کہ چوہدری محمدنواز بوسال مرحوم آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ برسی کی محفل کی صدارت سابق ضلع چیئرمین چوہدری غلام حسین بوسال نے کی جبکہ مختلف علماءکرام نے موت و حیات کے فلسفہ پر روشنی ڈالی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں