159

وزیر اعظم پاکستان منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی کے تحت ملکوال اور پھالیہ میں 12دسمبر کو 200خواہشمند بینیفشریز میں مرغے اور مرغیوں کے یونٹس تقسیم کئے جائینگے

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 05 دسمبر2019 ) وزیر اعظم پاکستان منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی کے تحت تحصیل ملکوال اور پھالیہ میں 12دسمبر کو 200خواہشمند بینیفشریز میں مرغے اور مرغیوں کے یونٹس تقسیم کئے جائینگے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب 200بینیفشریز کوسبسڈی ریٹ پر ایک مرغا اور 5مرغیوں پر مشتمل فی یونٹ1050روپے میں تقسیم کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ممتاز بیگ نے آج یہاں اپنے دفتر میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ملکوال میں محکمہ لائیو سٹاک کو 332اور تحصیل پھالیہ میں 475درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ جس پر ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی زیر نگرانی پولٹری یونٹ کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو 11دسمبر کو تحصیل پھالیہ اور ملکوال کے دفاتر میں بینیفشریز کی موجودگی میں قرعہ اندازی کا انعقاد کریگی اور اس میں منتخب ہونے والے 200 بینیفشریز میں 12دسمبر کو پولٹری یونٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ممتاز بیگ نے کہا کہ اس سکیم سے استفادہ کیلئے ویٹرنری ہسپتالوں میں درخواستیں وصول کی جاتی ہیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب بینیفشریز میں پولٹری یونٹس تقسیم کئے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سکیم کے تحت مرغیوں کو تمام بیماریوں کی ویکسین اور ڈیوارمنگ کا کورس مکمل کرواکرصحت مند مرغیاں خواہش مند حضرات میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں