99

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کھرلانوالہ میں آئل فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی کھاد کی 180بوریاں اور 1،153باردانہ کے خالی بیگ برآمد کرکے فیکٹری کوسیل کر دیا

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 05 دسمبر2019 ) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) شیخ محمد اقبال نے کھرلانوالہ آئل فیکٹری پرچھاپہ مار کر جعلی کھاد کی 180بوریاں اور 1،153باردانہ کے خالی بیگ برآمد کرکے فیکٹری کوسیل کر دیاا ور جعلی کھاد ڈیلر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

دریں اثناء ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کھرلانوالہ میں واقع آئل فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی کھاد برآمد کی اور اس کے سیمپل لیبارٹری بھجوائے اور موصولہ رپورٹ کے مطابق کھاد کو جعلی قرار دیا گیا ۔جس پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نے بتایا کہ یہ کامیاب چھاپہ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب رانا علی ارشداور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مارا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ مذکورہ فیکٹری کا مالک اصل میں تیل کا کاروبار کرتا ہے جو اب صرف نمائشی ہے اصل میں وہ جعلی کھاد کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت رانا علی ارشد کی سربراہی میں جعلی کھاد مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گااور معاشرے کے ان ناسوروں کو کسانوں کا استحصال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی اور صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ وہ پنجاب میں زرعی شعبے کو جعلی کھادوں اور ادویات سے ہر صورت محفوظ بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کھرلانوالہ میں آئل فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی کھاد کی 180بوریاں اور 1،153باردانہ کے خالی بیگ برآمد کرکے فیکٹری کوسیل کر دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں