69

ریسکیو 1122 شہریوں کی حادثات میں جان و مال کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھنے کیلئے تما م تر وسائل برﺅے کار لا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 05 دسمبر2019 ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 شہریوں کی حادثات میں جان و مال کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھنے کیلئے تما م تر وسائل برﺅے کار لا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ریسکیو 1122 کے زیراہتمام بین الاقوامی رضاکاریت کے دن کے حوالے سے مختلف تعلمی اداروں میں سیمینار و آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں رضاکارانہ کام کرنے والے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھانے والے رضاکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازہ گیا ۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ مشکل وقت کیلئے خود کو تیار رکھتی ہیں۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو سانحات سے نبردآزما ہونے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے رضا کاریت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی کی بدولت ہم ایک محفوظ پاکستان اور محفوظ معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

موقع پر موجود ریسکیو سیفٹی آفیسر شوکت علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رضاکاریت کو فروغ دینا چاہیے اور بحثیت انسان ہمیں دکھی ، لاچاراورمصیبت زدہ انسانیت کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ اک محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے اور اس بات کی تاکید کی کہ آپ اپنے آپ کو بطور ریسکیو محافظ کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن پر رجسٹرڈ کروائیں تاکہ آپ بلا معاوضہ ایمرجنسی مینجمنٹ ، ریسکیو اور سیفٹی کی تربیت حاصل کر سکیں جس کے باعث آپ اپنے علاقے کی صفائی کو یقینی بنائیں گے۔بیماری اور حادثات کا شکار ہونے کے امکانات کم ہوجائینگے ۔ آپ اپنی کمیونٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں گے اور مزید اعلیٰ کارکردگی پر رضاکارانہ خدمات کی تعریفی اسناد سے بھی نوازہ جائیگا۔ اس موقع پر کمیونٹی سیفٹی انسٹرکٹرز افضال منہاس اور عصمت جاوید بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ریسکیو 1122 شہریوں کی حادثات میں جان و مال کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھنے کیلئے تما م تر وسائل برﺅے کار لا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں