443

ڈگری کالج پھالیہ کے پروفیسر طفر اقبال کو کالج آتے ہوئے کالج کے طلبعلم نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔ ملزم گرفتار

کیا ایسا معاشرہ ترقی کر سکتا ہے جہاں استاد کی بھی کوئی عزت نہیں. پیر یعقوب شاہ ڈگری کالج کے پروفیسر طفر اقبال کو کالج آتے ہوئے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا

پیر یعقوب شاہ ڈگری کالج پھالیہ کے پروفیسر پروفیسر ظفر اقبال صاحب ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن سے ان کا تعلق ہے اور ڈسپلن کے معاملے میں بہت ایکٹو شخص ہیں جن کا کوئی ذاتی عناد یا دشمنی نہیں ہے ان کو آج کالج آتے ہوئے ان کی کار پر فائرنگ کی گئی جس پر ان کی گاڑی روکی تو نقاب پوشوں نے ان کی ٹانگ پر فائز کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

گورنمنٹ بوائز کالج ملکوال کے پرنسپل اور اسٹاف نے اس واقعہ کی شدید کی مذمت کرتے ہوئےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ان کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

منڈی بہاوالدین: پروفیسر فائرنگ کیس، حملہ آور حنظلہ گرفتار ڈی پی او ناصر سیال. ملزم حنظلہ کالج کا طالب علم اور فائرنگ میں ملوث تھا پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں