182

پی ٹی آئی حکومت نے 10 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا

اسلام آباد: وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مختلف ممالک و اداروں سے 10 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا۔

پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں، قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختلف ممالک و اداروں سے 10 ارب 36 کروڑ 81 لاکھ امریکی ڈالر کا قرضہ لیا،

پہلے سال مجموعی سرکاری قرضے میں 9 اعشاریہ 3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا جب کہ رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے 3 اعشاریہ 7 کھرب روپے کے قرضے لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک سے پاکستان کو 918 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا

حماد اظہر نے کہا کہ کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے 2 اعشاریہ 6 کھرب روپے کا قرضہ لینا پڑا، زیادہ نقد بیلنس کی وجہ سے 3 کھرب روپے کے قرضے کا اضافہ ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

پی ٹی آئی حکومت نے 10 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں